ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیامیں کئی ممالک اپنے شہریوں کےلئے ذاتی گھرفراہم کرنے کے منصوبے بنانے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن سعودی عرب نے معاشی بحران کے بائوجود اپنے تمام شہریوں کے لئے ذاتی گھرفراہم کرنے کاایک عالی شان منصوبے شروع کرنے کااعلان کیاہے جواپنی مثال آپ ہے اس طرح کی مثال دنیابھرمیں کہیں ملتی ۔ سعودی حکومت نے ’’میراگھر‘‘کے نام سے اپنے شہریوں کوگھرفراہم کرنے کےلئے بڑامنصوبہ بنایاہے جس پر32ارب ڈالریعنی کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق بتیس سوارب روپے خرچ آئے گا۔
عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت اگلے تین سالون میں سعودی شہریوں کو1لاکھ 20ہزارگھربناکردیئے جائینگے ۔سعودی حکومت اس کےعلاوہ اپنے شہریوں کو75ہزاررہائشی پلاٹ بھی بناکردے گی جس پرشہری خود اپنی مرضی سے گھرتعمیرکرسکیں گے جبکہ 85ہزارسعودی شہریوں کوماہانہ مالی امدادبھی دی جائے گی ۔یہ امدادایسے افرادکوفراہم کی جائے گی۔سعودی عرب کے اس میگاپروجیکٹ سے تقریباپچاس ہزارنئی ملازمتیں بھی پیداہونگی۔