کراچی (آئی این پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے، 1.06 روپے اور 47 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔
نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.12 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.46 روپے سے کم ہو کر 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.86 روپے سے کم ہو کر 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہو کر 26.36 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.50 روپے سے کم ہو کر 111.44 روپے اور قیمت خرید 109.84 روپے سے کم ہو کر 108.80 روپے رہی جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 128.97 روپے سے کم ہو کر 128.50 روپے اور قیمت خرید 125.92 روپے سے کم ہو کر 125.46 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں کمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان















































