جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرے لیے خطرہ بننے والوں کو قبر میں آرام کرنا ہو گا، میں 29 قبروں میں 29 روحوں کو دفن کروں گا ایسا کس نے کہا ؟

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)اگر اس وقت مقبول ترین ریسلرز کی بات کی جائے تو بلاشبہ انڈرٹیکر کا نام سرفہرست افراد میں سے ایک ہوگا اور اب وہ تیس ریسلرز کے رائل رمبل مقابلے کے لیے فیورٹ امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔طویل عرصے بعد یہ لیجنڈ ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرام را میں شریک ہوئے اور 27 جنوری کو شیڈول تیس ریسلرز کے مقابلے رائل رمبل میں شریک ہونے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر انڈرٹیکر نے اپنے پرستاروں سے وعدہ کیا ‘رائل رمبل میں میری کامیابی کے لیے خطرہ بننے والوں کو قبر میں آرام کرنا پڑے گا’۔ان کا کہنا تھا ‘ میں 29 قبروں میں 29 روحوں کو دفن کروں گا اور رائل رمبل میچ میں ڈارک سائیڈ لے کر آئوں گا’۔انڈر ٹیکر کے اس اعلان کے ساتھ ہی وہ رائل رمبل مقابلے کے لیے فیورٹ قرار دیئے جانے لگے ہیں جس میں کامیابی کی صورت میں وہ ریسل مینیا 33 میں چیمپئن شپ مقابلے کے حقدار قرار پائے گئے۔
یہ مانا جارہا ہے کہ یہ انڈر ٹیکر کا آخری رائل رمبل ایونٹ ہوگا اور ریسل مینیا کے بعد وہ ریسلنگ کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔انڈرٹیکر کا ریسل مینیا 33 میں جان سینا سے مقابلے کا امکان ہے جو رائل رمبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آئیں گے۔اگر جان سینا اے جے اسٹائلز کو شکست دیتے ہیں تو وہ 16 ٹائٹل جیتنے کا رک فلیئر کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…