ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی اپنی خوبصورتی کی اپنی مثال آپ ہے لیکن اب سعودی عرب دبئی سے بھی زیادہ خوبصورت شاہکاربنانے کےلئے میدان میں آگیاہے تاکہ سعودی عرب میں سیاحت کوفروغ مل سکے ۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل نے حکم جاری کیاہے کہ طائف شہر کو سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کےلئے جدید اندازاپنایاجائے ۔اس منصوبے کافیصلہ گورنرکی زیرصدارت ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں ہوا۔
پرنس خالد الفیصل نے کہاکہ طائف کومزید خوبصورت بنانے سے یہ شہردنیاکےلئے ایک ماڈل بن جائے گااوراس سے سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔گورنرپرنس خالد الفیصل کے احکامات کے مطابق طائف میں ایک نیاائرپورٹ ،جدید سیاحتی مراکزجبکہ اس شہرکی تاریخی نوعیت کواجاگرکرنےکےلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔سعودی حکام کااس بارے میں کہناہے کہ طائف موسم گرما میں دنیابھرکے لوگوں کےلئے ایک بڑاروح فزااورممتازترین مقام بن جائے گا۔