ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں نصیحت سننے آیا ہوں

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

ابراھیم بن ادھم کے پیر و مُرشد حضرت فضیل بن عیاض کا لوگوں میں بڑا چرچا تھا۔ ہارون رشید ان سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ ہمیشہ ٹال جاتے تھے لیکن ایک دن ہارون رشید کسی اطلاع کے بغیر اُن کی خدمت میں پہنچ گیااور سلام عرض کرنے کے بعد کہا۔ ” حضرت! میں نصیحت سننے آیا ہوں ، کچھ ارشاد فرمائیں!”فضیل بن عیاض نے جواب دیا۔ “ہارون ! اللہ سے ڈر اور جسم جہنّم کی آگ سے بچا!”ہارون نے سوال کیا۔ “وہ کس طرح؟”

آپ نے جواب دیا۔ ” اگر تیری وسیع سلطنت میں ایک انسان بھی بھوکا سویا تو اس کا تجھ سے مواخذہ ہو گا۔ جب کوئی شخص خدا سے ایک ایسی شے طلب کرتا ہے جو اس کے مقسوم میں نہیں ہے تو خدا اپنی رحمت کے بے پایاں اظہار کے لیے آخرت کی نعمتوں میں سے عطا فرما دیتا ہے ، اس قسم کی فیاضی تم بھی اختیار کرو!”
ہارون رشید نے پوچھا۔ ” اور کچھ؟”آپ نے جواب دیا۔ ” اور دُنیا میں بے عیب دوستوں کو مت تلاش کرو کیونکہ اس کوشش میں اپنے تمام دوستوں سے محروم ہو جاؤ گے، یاد رکھو دو عادتیں انسان کو تباہ و برباد کر دیتی ہیں۔ بہت کھانا اور بہت سونا۔ اگر اللہ مجھ سے یہ کہے کہ میں تیری صرف ایک دُعا قبول کروں گا، جو مانگنا ہے مانگ لے تو اس وقت میں بادشاہ کی بہتری کے لیے دُعا مانگوں گا کیونکہ بادشاہ کی درستی اور بہتری ہی سے پورے ملک اور قوم کی بہتری وابستہ ہے۔ “ہارون رشید نے اٹھنے سے پہلے آپ کی خدمت میں ایک تھیلی پیش کی۔ آپ نے ترشی سے کہا۔ ” کیا میرے احسان کا یہی بدلہ ہے ؟ میں تو تمھیں بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور تم مجھے مصیبتوں میں پھنسا دینا چاہتے ہو۔ “

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…