جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں سچ بولنے کی سزاموت ہے، پاکستان کے معروف اداکار نے ایسا کیوں کہا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری کی پراسرار موت نے پاکستانی فنکاروں کوبھی ہلا کررکھ دیا ہے۔ کسی نے ان کی موت پاکستان سے محبت اور چاہت کو قراردیا ہے توکسی نے اس حوالے سے تحقیقات بھارتی حکومت آلہ کار پولیس سے نہیں بلکہ کسی بین الاقوامی تحقیقاتی کمپنی سے کروانے کی خواہش ظاہرکردی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اداکار نیئراعجاز نے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکارتھے۔ ان کی فنی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
ان کی لازوال اداکاری نے کئی فلموں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یادگاربنا دیا۔ ان کی موت پردنیا بھرمیں ان کے چاہنے والے افسردہ تھے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ اورملے جلے بیانات نے اس کیس کوایک نئی سمت موڑ دیا ہے۔ اس کی تحقیقات اعلیٰ پیمانے پرہونی چاہیے تاکہ ان کے چاہنے والوں کے سامنے حقائق آسکیں۔اداکارہ ماہ نورنے کہا کہ اوم پوری صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک کی فلموں اوردیگرپروجیکٹس میں کام کرنے والے ورسٹائل اداکارتھے۔
ان کواگرسوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے تواس کے پیچھے کام کرنے والوں کوسامنے لایا جائے۔ ان کا ایک بیان انتہا پسند ہندوؤں کواتنا چبھا کہ ان کو’’ مہان سے شیطان ‘‘ بنادیا گیا۔اس موقع پرہی ان کومارنے کی دھمکیاں ملنے لگی تھیں اوراس حوالے سے بہت سی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کررہی تھیں۔ اب تویوں ہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں بلکہ پلاننگ سے کی جانے والی کارروائی ہے جس کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔اداکارہ ریجاعلی نے کہا کہ اوم پوری جیسے خوبصورت اداکاراورانسان کواگرواقعی ہی اس قدر بے دردی سے مارا گیا ہے تواس پرجتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ اس سے بھارت کا اصل اور ’’مہان ‘‘چہرہ سامنے آگیا ہے۔ فلم، ڈراموں اورسیاسی پنڈالوں میں انسانیت، محبت اوربھائی چارے کا بھاشن دینے والوں نے ایک معصوم فنکارکواس قدرستایا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہنے لگے تھے۔ اس سے ایک بات توثابت ہوجاتی ہے کہ بھارت میں سچ بولنے کی سزا موت سے کم نہیں ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…