اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی اسد عمر سے اچھے تعلقات ہیں ، ہمارے درمیان تلخ کلامی سیاسی بنیاد پر ہوئی ، سیاست کرنا غلط نہیں ۔ وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور اسد عمر کارپوریٹ سیکٹر سے بھاری تنخواہیں چھوڑ کر سیاست میں آئے ، میں نے اور اسد عمر نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، اسد عمر کو بطور ایم این اے تنخواہ تو ملتی ہے مجھے وہ بھی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں میرے اور اسد عمر کے درمیان تلخ کلامی سیاسی بنیاد پر ہوئی ، کیا سیاست کرنا غلط ہے ، اسد عمر سے میرے پہلے بھی بہت اچھے تعلقات تھے اب بھی ہیں ۔