اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

بے نظیربھٹونے میری بہت مددکی ، ’’میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ‘‘ڈاکٹرقدیرخان کاپرویزمشرف کے بارے میں تہلکہ خیزانکشاف

datetime 29  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی) جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر اعتبار کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، انکے سامنے انکار کرتا تو اچھا ہوتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایک محب وطن انسان تھے، انکا جوڈیشل قتل نہیں بڑا ظلم تھا، انہوں نے ایسے حالات میں ملک کے باگ ڈور سنبھالے تھے کہ ملک کے حالات مکمل خراب تھے۔ تھوڑے عرصے میں عوام کا اعتماد بحال کر دیا اور حالات کو قابو کر لیا۔ میں نے ذوالفقار علی بھٹو کو جیسے ہی خط لکھا تو فوراً بلا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اچھی خاتون تھی، انہوں نے بھی میری بہت مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس میں بری ہو جائیگی لیکن کیس ختم نہیں ہوگا، انکی کیس کی تاریخ پر تاریخ ہوگی۔ انہوں نے کہا عدلیہ تحریک میں وکلاءکا کردار بہت قابل ستائش ہے، وکلاءبرادری جس پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں وہ جیت جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہوئے تو پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے وہ عدلیہ کے سربراہ تھے، مشرف کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ وہ ایک ہفتے میں دے سکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…