جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو شاہ محمود قریشی کی وجہ سے بڑا دھچکا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016 |

ملتان(آئی این پی)ملتان سے شاہ محمودقریشی کے قریبی ساتھیوں اور سابق ایم پی ایز ملک عباس راں ،ملک ارشد راں نے تحریک انصاف چھوڑکرپیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ملک عباس راں اور ملک ارشد راں دونوں رکن پنجاب اسمبلی رہے اور شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

عباس راں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی اختلافات کے سبب تحریک انصاف سے علیحدگی اختیارکی۔جنوری کے پہلے ہفتے میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔خبررساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ملک عباس راں کا کہنا تھا کہ ہمارا تحریک انصاف سے کوئی تنظیمی اختلاف نہیں ہے ،ہمارے باپ دادا نے بھی شاہ محمودقریشی سے وفاداری نبھائی ،لیکن اب ان سے ذاتی اختلافات کے سبب تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ہے۔یاد رہے کہ ملک عباس راں اور ملک ارشد راں دونوں رکن پنجاب اسمبلی رہے اور شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔دونوں بھائیوں نے شاہ محمود قریشی کیساتھ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ،تاہم اب شاہ محمودقریشی سے ذاتی اختلافات کے سبب انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…