بیجنگ (آئی این پی) چین کے صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نوازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نوازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، باہمی شراکت داری کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر وترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور انتہائی اہمیت دیتے ہیں،راہدای منصوبوں پر پیش رفت کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،پاک چین دوستی کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات میں بدلنا چاہتے ہیں، ،خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام اس دوستی سے مستفید ہوں ۔ منگل کو ، چینی صدرشی چن پنگ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے نام خط میں وزیراعظم کی صحت اور کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ ہم اقتصادی راہداری پرمسلسل پیش رفت کوآگے بڑھانے کیلئے نوازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، اقتصادی راہداری کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،راہدای منصوبوں پر پیش رفت کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،پاک چین دوستی کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات میں بدلنا چاہتے ہیں،خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام اس دوستی سے مستفید ہوں ۔انہوں نے اپنے خط میں کہاکہ باہمی شراکت داری کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر وترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ خط میں مزید کہا گہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کو واضح فوائد کی حامل تعمیروترقی میں بدلنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے مستفید ہو سکیں ۔