جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی زرداری کا سرپرائز!عمران خان کی نئی پریشانی،بینظیربھٹو کے قتل کو9سال، وہ کھیت جو عمران خان نے بویا تھا اس کی فصل اب زرداری صاحب کھائیں گے۔۔! جاویدچودھری کا تجزیہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |
اسلام آباد (جاوید چوہدری)آپ المیہ ملاحظہ کیجئے‘ محترمہ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو شہید ہوئیں‘ آج (ان) کی شہادت کو نو سال ہو چکے ہیں‘ ۔۔ان نو برسوں میں بے نظیر قتل کیس کی 300 سماعتیں ہوئیں‘ 70 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوئے‘ اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم نے تحقیقات کیں‘ محترمہ کی پارٹی نے پانچ سال حکومت کی‘ محترمہ کے شوہر ملک کے صدر رہے‘ بھائی یوسف رضا گیلانی اور بھائی راجہ پرویز اشرف وزیراعظم اور بھائی رحمان ملک وزیر داخلہ رہے‘ محترمہ کے مقدمے کی پیروی کے دوران چار لوگ قتل ہو گئے‘ مقدمے پر کروڑوں روپے خرچ ہو گئے ۔۔

 

لیکن ۔۔اس کے باوجود محترمہ کے اصل قاتل سامنے آ سکے اور نہ ہی بے نظیر (بھٹو) کو انصاف مل سکا‘ آج بھی ۔۔ان کے صاحبزادے فرما رہے ہیں (بلاول‘ بے نظیر کے قاتلوں سے انتقام لوں گا) آپ اگر اپنے پانچ سالہ اقتدار میں یہ کام نہیں کر سکے تو آپ آج یہ کیسے کریں گے؟ آصف علی زرداری کی آج کی تقریر واقعی سرپرائز تھی‘ زرداری صاحب نے اپنے صاحبزادے کے ساتھ قومی اسمبلی جانے کا اعلان کر کے پورے ملک کو حیران بھی کر دیا اور پریشان بھی‘ حیرانی حکومت کیلئے ہے کیونکہ جب آصف علی زرداری اور بلاول (بھٹو) دونوں قومی اسمبلی میں بیٹھیں گے تو حکومت کیلئے ایوان چلانا مشکل ہو جائے گا جبکہ پریشانی عمران خان کیلئے ہے‘ کیسے‘ تین نقطے ہیں‘ پہلا نقطہ‘ الیکشن اب صرف 2018ء میں ہوں گے کیونکہ کیا زرداری صاحب اور بلاول (بھٹو) (اس) اسمبلی میں آنا پسند کریں گے جس نے تین چار ماہ میں ختم ہو جانا ہو‘ دو‘ ایک زرداری کسی دوسرے کیلئے بھاری ثابت ہو یا نہ ہو لیکن یہ عمران خان کیلئے ضرور بھاری ثابت ہو گا‘ یہ خان صاحب کے حصے کا کیک بھی کھا جائے گا‘ اپوزیشن اب ایک ہی ہو گی اور وہ ہوگی زرداری صاحب کی اپوزیشن اور تین‘ عمران خان کے ساتھ پیپلزپارٹی کا امکان آج سے ختم ہوگیا‘ وہ کھیت جو عمران خان نے بویا تھا (اس) کی فصل اب زرداری صاحب کھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…