پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

لاہوردھماکہ،افسوسناک وجہ سامنے آگئی،26افراد زخمی،متعدد کی حالت نازک

datetime 27  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈ چین کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ نے قریب واقع چائنہ سیل پوائنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں 26افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے ، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹاؤن کے علاقہ وحدت روڈ پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ کے کچن میں پڑے ایک سلنڈر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس نے باہر پڑے سلنڈروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے کچن سے ملحقہ چائنہ سیل پوائنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سلنڈر دھماکے اور آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی اوروہاں آئے ہوئے افراد نے اپنی جانیں بچانے کے لئے دوڑیں لگا دیں ۔ چائنہ سیل پوائنٹ میں پلاسٹک کی اشیاء ہونے کے باعث آگ نے شدت پکڑ لی ۔ واقعے میں 26افراد جھلس گئے ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے ساتھ ساتھ آگ پر قابو پانے کے لئے کاوشیں شروع کردیں۔جائے حادثہ کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے بتایا کہ دھماکہ ملٹی نیشنل فوڈ چین کے کچن کے اندر ہوا جس کے باعث باہر موجود سلنڈر بھی پھٹ گئے ، پو لیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احمد رضا نے کہا کہ آگ سے جھلسنے والے 26زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے ۔ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور آگ لگنے سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی ۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…