جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بالی ووڈفنکارہ کنگارناوت نےمعاشقے کی تردید کرکے ایک ساتھ دوبڑی خواہشوں کااظہارکردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت نے شادی کا گرین سگنل دیتے ہوئے ماں بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازعہ بیانات اور تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع کی وجہ سے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی کا سگنل دے دیا ہے اوراپنے انٹر ویو میں ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرڈالا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ میں اب مکمل طور پر خود مختار ہوگئی ہوں اور اب اپنی عمر کے حساب سے کلچر کو دیکھتی ہوں تو اب میں ماں بننا چاہتی ہوں اور بچہ پیدا کرنے کی خواہشمند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اس طرح کے خیالات کا ذکر سرعام نہیں کرنا چاہیے لیکن میں یہ دن دیکھنے کے لیے کافی پر امیدہوں۔دوسری جانب اداکارہ کے انٹرویو کے بعد ان کے معاشقے کی خبروں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے اور ان کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے معاشقے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے بی گریڈ فلموں سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اب متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور کئی نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…