لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف عوام کی عدالت میں جانا ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جو استعمال کر یں گے‘پانامہ لیک کی شفا ف تحقیقات ملک میں احتساب کا آغاز ہوگا ‘نوازشر یف کے پاس اب احتساب کے سواکوئی راستہ نہیں ‘(ن) لیگ وزراء حکمرانوں کی کر پشن بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف عوامی عدالت میں بھی قوم کو حکمرانوں کے میگا کر پشن سکینڈلز کے حوالے سے حقائق بتائے گی ‘ملک میں شفاف احتساب کے مطالبے کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ میں اب بھی کہتاہوں کہ پانامہ لیک میں شر یف خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے اور انکو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے اور اب بھی ہمیں سپر یم کورٹ سے مکمل انصاف کی توقع ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیک سیکنڈل پر مٹی ڈالنے کی سازشیں کر رہی ہیں مگر انکی سازشیں پہلے کا میاب ہوئی ہیں اور نہ ہی اب ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی آواز پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور ملک میں کر پشن کے خاتمے کے بغیر کسی مسئلہ کا حل ممکن نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف عوام کی عدالت میں جانا ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جو استعمال کر یں گے