منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی امن اور ترقی کا انحصار اورپاک چین تعلقات ، ہینری کسنجر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی )بین الاقوامی امن و ترقی کا انحصار امریکہ اور چین کے ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرنے کی اہلیت پر ہے اور یہ کہ وہ اپنے اہم مفادات کو کس طرح ممکنہ تعاون میں تبدیل کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ترانوے سالہ سفارتکار اور سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈاکٹر ہینری کسنجر نے یہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن و خوشحالی کا دارو مدار چین اور امریکہ کی اس اہلیت پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مفادات کا کس حد تک احترام کرتے ہیں اور اپنے اہم مفادات کو ممکنہ تعاون میں کس طرح تبدیل کرتے ہیں ۔سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ڈاکٹر ہینری کسنجر کو چین روس تعلقات کی قومی کمیٹی نے چین کے ساتھ تعلقات پروان چڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا ہے ،سی وی سٹاف اینڈ کمپنی کے سی ای او اور چیئر مین اکیانوے سالہ مورسس گرین برگ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر امریکی ایئر لائن کی بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے پر تحسین کی گئی ،گذشتہ تیس برسوں سے یونائٹیڈ ایئر لائن نے چین کے لئے اپنی سروس شروع کر رکھی ہے اور اس نے چین کے بڑے شہروں کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو چین کے چھ شہروں کیلئے ہفتہ میں سو پروازیں چلاتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…