ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/ مالاکنڈ/کوئٹہ/پشاور(آئی این پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ،خشک سالی سے تنک لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ،جڑوں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور موسم بھی مزید سرد ہوگیا۔

خشک سالی کے خاتمے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویڑن، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہکوئٹہ، ڑوب ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کوئٹہ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چترال 11 ملی میٹر جبکہ دیر، میرکھانی 09، دروش 07 ، لوئر دیر، کالام، 04، پارہ چنار 03، کوئٹہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت،سکردومنفی 04،ہنزہ،گوپس منفی 03،قلات منفی 02، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…