جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ کس ملک کے حوالے کر دی ؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 8دسمبر کو رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی۔ تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب ہیڈ کوارٹرز یو ایس نیو سینٹ بحرین میں منعقد ہوئی۔ کمانڈکی تبدیلی کی تقریب کے دوران پاک بحریہ کے کموڈور بلال عبدالناصر نے کثیر الملکی ٹاسک فورس150-کی کمانڈ کموڈور ہیڈن ایڈمیوڈسن کے حوالے کی۔تقریب کے آغاز میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس150-
کموڈور بلال عبد الناصر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- کی حالیہ کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا جس میں انہوں نے ٹاسک فورس کے اتحادی ممالک کے تعاون اور مدد کو سراہا جس کی بدولت وہ اپنی ذمہ داریاں اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز سے انجام دے سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون کے سلسلے میں پاک بحریہ کے مصمم عزم کی وجہ سے پاک بحریہ اور اتحادی ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔ سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- نے مزید کہا کہ میری ٹائم ماحول کی سکیورٹی اور استحکام کے عزم کے ساتھ پاکستان سال 2004سے با صلاحیت اتحادی فورسزکا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکمل یقین کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں ایک عشرے سے زائد عرصے پر محیط پاکستان کا ایک مسلسل کردار پاک بحریہ، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور دیگر اتحادی اقوام کے باہمی مفاد میں ہے۔خطے میں امن و استحکام کے قیام کی غرض سے کئے جانے والے تمام آپریشنز میں پاک بحریہ خلوص نیت سے شریک رہی ہے۔ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے پاکستان ہمیشہ ثابت قدم، پر عزم اور مستقل مزاج رہا ہے۔ پاکستان نیوی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر یو ایس نیول فورسز وائس ایڈمرل کیون ایم ڈونگان نے ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے پر پاک بحریہ کے دستے کو مبارک باد پیش کی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک اور بحرین میں کینیڈین سفیر جناب تھامس میکڈونلڈ نے خصوصی شرکت کی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس ۔150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر انتظام تین ٹاسک فورسز میں سے ایک کثیر القومی مشترکہ فورس ہے۔ اس ٹاسک فورس کا مشن علاقائی اور دیگر اتحادی ممالک کی فورسز کے ساتھ مل کر د ہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف میری ٹائم ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنزسر انجام دینا ہے۔
اس ٹاسک فورس کے مشن میں میری ٹائم دہشت گردی بشمول منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ،انسانوں کی اسمگلنگ،کوئلے اور ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کو روکنا بھی شامل ہے۔پاک بحریہ کے کمانڈ کے دورانیے کے دوران رائل سعودی نیول فورسز کا ایک آفیسر بھی پاکستانی دستے میں شامل تھا۔پاکستان نیوی کاکمبائنڈ ٹاسک فورس۔150 کا کامیابی سے نویں مرتبہ کمانڈ کرنا اتحادی نیول فورسز کا پاکستان نیوی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ مزید برآں، پاک بحریہ آٹھویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ بھی کر رہی ہے۔پاکستان نیو ی پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے دفاع و نگرانی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ عالمی آپریشنز میں بھی بھر پور انداز میں سر گرم عمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…