ممبئی(این این آئی) بھارت کے شہر ممبئی میں ہونیوالی اسٹار اسکرین ایوارڈ تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنی فلم پنک پر بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ نے فلم اڑتا پنجاب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور انورادھارئے چوہدری کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’پنک ‘‘کو بہترین فلم سمیت چار ایوارڈ دیے گئے۔
رام مدھوانی نے فلم نیرجا پربہترین ہدایتکارٗ سائیوان قدراس نے بہترین اسٹوری اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کپوراینڈسنز میں رشی کپور بہترین معاون اداکار جب کہ شبانہ عظمیٰ کو نیرجا میں بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ورن دھون نے فلم ’’ڈھشوم‘‘ میں کامک رول میں بہترین ایکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل سے ‘‘ امیتابھ بھٹہ چاریا بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ لے پائے پلک مچل نے فلم ’’ایم ایس دھونی‘‘ کے گانے ’’کون تجھے‘‘ سے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ وصول کیا ۔ڈیشاپتانی اسی فلم میں بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ اسل کرپائیں جبکہ ہرشوردھن کپور فلم مرزیا اور نیرجا میں جم ساربھ کو بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ۔
اس موقع پر عالیہ بھٹ کو اسٹار پلس کی نئی سوچ ، دیپکا پڈوکون کو اسٹائل آئیکون جبکہ اداکارہ ریکھا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔
اسٹاراسکرین ایوارڈ ٗامیتابھ اور عالیہ بھٹ نے میدان مارلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































