جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

آئندہ اگر ایسا ہو اتو تمہارے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔۔وزارت داخلہ کا امریکی سفارتکاروں کو سخت انتباہ۔۔ وجہ کیا بنی ؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے قافلے میں مشکوک گاڑیاں داخل ہو گئیں، تحقیق پر معلوم ہوا کہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا قافلہ شہر اقتدار میں رواں دواں تھا کہ کشمیر چوک پر چند مشکوک گاڑیاں سکیورٹی حصار توڑ کر قافلے میں داخل ہو گئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کی وارننگ کے باوجود گاڑیاں وہاں سے نہ ہٹیں۔ تعاقب کرنے پر گاڑیاں ڈپلومیٹک اینکلیو میں داخل ہو گئیں۔بعد ازاں کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔ واقعے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کو تنبیہی خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ سفارتخانے کی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جا سکتی ہے۔ خط میں امریکی سفارتخانے کو تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…