اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنےپانامالیکس کیس میں لندن پارک لین فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادےحسین نوازنےپانامالیکس کیس میں لندن پارک لین فلیٹس کیملکیت کےحوالے سے ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیاہے کیونکہ اس کیس کی گزشتہ سماعت پر لندن اپارٹمنٹس کے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت برہمی کااظہارکیاتھا۔
لندن پارک لین فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے ریکارڈجمع کراتے وقت حسین نوازکے وکیل اکرم شیخ نے ایک اضافی درخواست کے ذریعے چاروں فلیٹس کیخریداری سے متعلق ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ان دستاویزات میں بتایاگیاہے کہ نیسکول کمپنی نے فلیٹ ون سیون 1993 میں 5 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ میں خریدا اور نیلسن کمپنی نے فلیٹ 16 اور 16 اے 10 جولائی 1995 کو 10 لاکھ 75 ہزار پاؤنڈز میں خریدا جب کہ نیسکول کمپنی نے فلیٹ 17 اے 5 جولائی 1996 کو 2 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈ میں خریدا اور چاروں اپارٹمنٹس 19 لاکھ 5 ہزار پاؤنڈز میں خریدے گئے۔حسین نوازشریف کے وکیل کی طرف سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق لندن پارک لین فلیٹس اس وقت خریدے گئے تھے جب نیلسن اورنیسکول کمپنیاں الثانی خاندان کی ملکیت تھیں اورسپریم کورٹ میں ایک درخواست بھی جمع کرائی گئی جس میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ ان دستاویزات کوبھی عدالتی ریکارڈکاحصہ بنایاجائے کیونکہ نئے جمع کرائے گئے دستاویزات کوریکارڈپرلانے کی وجہ سے انصاف ہوسکےگا۔پانامالیکس کیس کی کل سماعت ہے ۔