نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میںپولیس نے کالا دھن چھپانے والے تاجر کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے 13 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کالادھن گھر میں چھپا کر رکھنے والے گجراتی تاجر مہیش شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔مہیش شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے مختلف لوگوں کے تیرہ ارب86 کروڑ سے زائد رقم ٹیکس سے بچنے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد اس نے رقم کو ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور پھر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ مہیش کا کہنا ہے کہ وہ انکم ٹیکس افسران کو ان لوگوں کے نام بتانے کے لیے تیار ہے جن کا یہ کالا دھن ہے۔
واضح رہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کالے دھنکے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہو اہے جس کے تحت بھارتی مختلف کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے بھی جاری ہیں اور مختلف بڑے اداکاروں سمیت بھارتی عوام سی مسئلےکے پیش نظر شدید مخمصے کا شکار ہے
بھارت میں موجود ایک شخص کے گھر سے اتنی بڑی رقم برآمد کہ آپ یقین نہیں کریں گے ۔۔ بھارتی سرکار نے سر پکڑ لیا
5
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں