اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کے خلاف فاٹا کے 6 اراکین قومی اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ فاٹا کے رکن قومی اسمبلی غازی غلام جمال اور دیگر 5 اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رات گئے جاری کئے جانے والے آرڈیننس پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی جب کہ اس کے ذریعے انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ ہوگی لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے اس آرڈیننس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرائے جائیں۔واضح رہے کہ فاٹا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق گزشتہ رات جاری کئے گئے نئے صدارتی ا?رڈیننس کے تحت 2002 کے صدارتی حکم نامے کو واپس لے لیا گیا اور فاٹا کے ایک رکن قومی اسمبلی کے 4 ووٹ ڈالنے کے حق کو ختم کردیا گیا جس کے بعد اب ایک ایم این اے ایک ہی ووٹ ڈال سکے گا۔