جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موجودہ موسمیاتی تبدیلیاں ، شہد کی مکھی اور شہد کی پیداوار ، ماہرین نے خطرناک پیش گوئی کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)موجودہ موسمیاتی تبدیلیاں ، شہد کی مکھی اور شہد کی پیداوار ، ماہرین نے خطرناک پیش گوئی کر دی ، پاکستان میں موجودہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے حالات نے شہیدکی مکھیوں اور شہید کی تیاری کے لئے بھی خطرات پیدا کر دیئے ہیں نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر میں متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد محمود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ خشک موسم فصلوں کو متاثر کر رہا ہے اور اگر ایسا موسم رہا تو بارانی علاقوں میں فصلیں اور دیگر پودے بھی متاثر ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں پھول کم بنیں گے اگر فصلیں اور پورے متاثر ہو سکتے ہیں تو شہد کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔
شہد کا طبی استعمال
لذیذ خوراک ہونے کے علا‌وہ شہد میں وِٹامن اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔‏ شہد کو قدیم زمانوں سے لے کر آج تک دوا کے طور پر استعمال کِیا گیا ہے۔‏* امریکہ کے ایک ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ ”‏صدیوں سے زخم،‏ چوٹ،‏ سفید موتیا اور پھوڑوں سے آرام پانے کیلئے شہد استعمال کِیا گیا ہے۔‏“‏
شہد کے طبّی فائدوں کے بارے میں ایک رپورٹ بیان کرتی ہے:‏ ”‏دوسری عالمی جنگ کے دوران زخموں پر شہد کی بجائے اینٹی‌بائیوٹکس استعمال کئے جانے لگے۔‏ لیکن نئی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کچھ ایسے بھی جراثیم ہیں جو اینٹی‌بائیوٹکس سے ختم نہیں ہوتے۔‏ اسلئے جدید زمانے میں شہد کو پھر سے دوا کے طور پر استعمال کِیا جانے لگا ہے۔‏“‏ مثال کے طور پر جب اُن مریضوں کے زخموں پر شہد لگا‌یا گیا جنکی جِلد جل گئی تھی تو انہیں نہ صرف کم تکلیف ہوئی بلکہ انکے زخم بھی جلد بھر گئے۔‏
کھانےپینے کی کتنی اشیا ہیں جو مزےدار ہونے کیساتھ ساتھ دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں؟‏ شہد واقعی ایک انوکھی چیز ہے۔‏ پُرانے زمانے میں شہد کی مکھیاں اور انکو پالنے والوں کی حفاظت کیلئے قانون عائد کئے گئے تھے۔‏ مثال کے طور پر ایک ایسے چھتّے کو یا درخت کو نقصان پہنچانا جہاں شہد کی مکھیاں رہتی تھیں ایک جُرم ہوتا تھا۔‏ اور اس جُرم کی سزا ایک بھاری جُرمانہ یہاں تک کہ سزائےموت بھی ہو سکتی تھی۔‏ ہمیں خالق کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے ہمیں شہد کا قیمتی تحفہ عطا کِیا ہے۔‏

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…