اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کردیں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ سینٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدوار میرٹ پر لائے ، ووٹ نہ دینے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے ،جاوید نسیم کیخلاف کارروائی جاری ہے ، سینٹ الیکشن کے لیے ضمیر کی قیمت لگائی جارہی ہے ، اوپن ووٹ پر سینٹ الیکشن کیلئے تیار ہیں ، دوسرے صوبوں سے لوگوں کولاکر حق ماراجاتاہے ، جے یوآئی ،شیرپاﺅ ، پیپلزپارٹی یا ن لیگ کے کسی رکن کو ووٹ نہیں دیں گے ، جے یوآئی تو سیاست بھی اسلام کے نام پرکرتی ہے،الیکشن کی سائنس اور ہے اور حکومت کرنے کی سائنس اوور ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے سینٹ الیکشن کے لیے قانون سازی کی بات کی تھی لیکن عین وقت پر سعودی عرب چلے گئے ہیں ، وہ واضح کردیں کہ اگر پی ٹی آئی اراکین نے ووٹ بیچا ، سینٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو وہ خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرکے سڑکوں پر نکلیں گے ،اسی سال اگلاالیکشن دیکھ رہاہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ 15کروڑروپے کی آفرکرنیوالے آدمی کا نام اس لیے نہیں بتارہے کہ وہ شریف آدمی ہیں ، اُنہوں نے دیکھاکہ یہ رواج تو عام ہے لیکن وہ واضح کردیں کہ اقتدار میں آکر سینٹ الیکشن ڈائریکٹ کرائیں گے ۔
سینٹ انتخابات ، عمران خان نے اراکین کے ووٹ بکنے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑنے کی دھمکی دیدی
4
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں