جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر نے ڈونلڈٹرمپ کو فون گھما دیا ، کیا کہا ؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان تعاون ہی بہترین انتخاب ہے ، دو نوں بڑی طاقتوں کا مل کر کام کرنا ہی ان کے مفاد میں ہے ، بین الاقوامی اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے کوششوں میں تعاون کی ضرورت ہے ، چین اور امریکہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ،سب سے بڑے ترقیافتہ اور دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہیں ، اس لئے وہ کئی مسائل پر تعاون کر سکتے ہیں بلکہ انہیں تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گذشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، چینی صدر کا نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ یہ پہلا رابطہ تھا۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی ) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ اس لمحے چین امریکہ تعاون کیلئے ایک اہم موقع موجود ہے تا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے ۔ ٹرمپ کی ٹیم کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیان کے مطابق ٹرمپ کو یقین ہے کہ گفتگو میں دوطرفہ احترام کا واضح عندیہ دیا گیا ہے اور اس بات کی توقع کی گئی ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہونگے ۔صدر شی نے اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر کو کامیابی پر دلی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا تھا جس میں انہوں نے بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کے نئے انداز کا حوالہ بھی دیاتھا جو چین اور امریکہ کے تعلقات کے فریم ورک میں ہو سکتا ہے جسے اوباما انتظامیہ نے قبول کیا تھا تا ہم بعد میں اوباما انتظامیہ نے اس سے احتراز کیا ۔دریں اثنا چین کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ترکی کے دوران کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیار ہے ، امریکہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر چین قریبی رابطے میں ہے اور امریکہ کی ری پبلکن پارٹی اور ڈیمو کریٹک پارٹی میں اس بات پر اتفاق کیا پایا جاتا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط ہونا اور آگے بڑھنا چاہئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…