اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ بیلٹ پیپرز چاروں صوبوں کو بھجوا دیئے ہیں ۔بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے 4 ہزار بیلٹ پیپروں کی چھائی کا کام مکمل کر لیا ہے جن میں ایک ہزار بیلٹ پیپرزوفاق اور فاٹا کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار بیلٹ پیپرز چاروں صوبوں کو بھجوائے دیئے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔