منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوست ملک کے صدر نے نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے حلف اٹھانے سے قبل ملاقات کا عندیہ دیدیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترک صدر جب طیب اردگان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے حلف اٹھانے سے قبل ملاقات کا عندیہ دیدتے ہوئے کہا ہے کہ گولن تحریک کے سرغنہ کی ترکی کوحوالگی اور عراق و شام کی صورت حال پر نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ مفاہمت ہو سکتی ہے ،یورپی یونین ترکی کو اپنا حصہ بنانے کا متمنی نہیں ،یورپی یونین اگر نہیں چاہتی تورکنیت اپنے پاس رکھے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے بیلار روس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے حلف اٹھانے سے قبل بھی ملاقات ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے نئی امریکی انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ گولن تحریک کے سرغنہ کی ترکی حوالگی اور عراق و شام کی صورت حال پر نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ مفاہمت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ صدر بننے کے بعد اپنے ابتدائی غیر ملکی دوروں میں ترکی کو بھی شامل کر رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے ۔ صدر نے یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں بھی تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کو اپنا حصہ بنانے کا متمنی نہیں ہے اگر ایسا ہے تو اس کا اظہار برملا کرنے میں ہی بھلائی ہے ۔صدارتی نظام سے متعلق وزیراعظم یلدرم اور قوم پرست تحریک پارٹی کے لیڈر دولت باھچیلی کے درمیان ملاقات کے بارے میں انہوں نے امید ظاہر کی یہ مسئلہ جلد از جلد باہمی مفاہمت سے حل ہو جائے تو بہتر ہوگا۔ عراقی سے ملحقہ سرحد پر عراقی فوج کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں محتاط رہنا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…