واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ایک ووٹ ایسا بھی پڑا ہے جو کسی امریکی صدارتی امیدوار کے حق میں نہیں بلکہ ترکی کے صدر کے حق میں ڈالا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انتخابات کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کے حق میں بھی ووٹ پڑ گیا اورکسی رائے دہندہ نے ان صدارتی انتخابات کی امیدوار فہرست پر ترک صدر اردوان کا نام درج کرتے ہوئے اپنا علامتی ووٹ اْنہیں دے دیا ۔
دوسری جانب جرمن وزیر دفاع نے ارزولا فان ڈیئر لائن نے ٹرمپ کی کامیابی کو بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا امریکی صدر بننا ایک بڑے جھٹکے سے کم نہیں وہ صدارت کیلئے موزوں شخصیت نہیں ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں ٹرمپ کی کامیابی کو بڑا صدمہ قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ صدارت کیلئے موزوں شخصیت نہیں ہیں ۔انکا کہنا تھاکہ امریکی عوام نے ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ واشنگٹن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
نہ ٹرمپ کو نہ ہیلری کو ۔۔۔ امریکی انتخابات میں ایک ایسی مسلمان شخصیت کے حق میں ووٹ ڈال دیا گیا کہ امریکی حیران رہ گئے
10
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں