بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کے ٹاپ پلیئرز کو جاگنا ہو گا، برائن لارا

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنلز کو بھول جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہو گا، موجودہ اور 1992 کی سائیڈ میں کوئی قدر مشترک نہیں ہے، اب ٹیم میں کوئی میچ ونر نہیں، مصباح الحق کوشش بہت کرتے ہیں لیکن دنیا کے بہترین بیٹسمینوں سے ان کا کوئی میل نہیں۔ برائن لارا نے کہا کہ پاکستان کی 1992 اور 2015 کی ٹیموں کے درمیان موازنہ غیر اہم ہے، اس ٹیم میں کوئی اتفاق دکھائی نہیں دیتا، مشکل سے ہی کوئی میچ ونر موجود ہو گا، بیٹنگ کا دارومدار مصباح الحق پر ہے وہ اپنی کوشش تو پوری کرتے ہیں مگر دنیا کے بہترین بیٹسمینوں سے بہت دور ہیں، ویرات کوہلی، ابراہم ڈی ویلیئرز، ڈیوڈ وارنر اور برینڈن میک کولم نے ون ڈے بیٹنگ کو مختلف لیول پر پہنچا دیا ہے، پاکستان ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین موجود نہیں جوکہ ان چاروں میں سے کسی ایک کا بھی مقابلہ کر پائے۔ سابق ویسٹ انڈین قائد کا کہنا تھا کہ 1992 میں پاکستان ٹیم میں بہت سے میچ ونرز موجود تھے اور عمران خان ایک متاثر کن لیڈر تھے، ان کی ٹیم کے کھلاڑی کارنرڈ ٹائیگرز کہلاتے تھے جبکہ موجودہ ٹیم کا کسی بھی حریف کے دل میں کوئی خوف نہیں، اگر یہ کوارٹر فائنلز میں پہنچ بھی گئے تب بھی سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائیں گے۔ لارا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ہوش میں آنے کی ضرورت ہے، اس کے کچھ ٹاپ پلیئرز بدستور خواب غفلت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انھیں جاگنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…