جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیاکی مشکل ترین مشقیں ، پاک فوج  نے امریکہ ،انڈیااورفرانس کوبھی بچھاڑ ڈالا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ دنیا کے 122 ممالک کی افواج کے درمیان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم کو سربلند رکھ کر پاک فوج کی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ
برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 14 سے 23 اکتوبر تک منعقدہ کمبیرین پیٹرول نامی مشقوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔آرمی چیف کی جانب سے پاک فوج کے دستے کی کامیابی پر تعریف کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرچم کو سربلند رکھ کر پاک فوج کی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے کہ پاک آرمی کی ٹیم نے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلے میں شامل 8 رکنی پاکستانی ٹیم نے 40، 40 کلو وزن اٹھا کر برطانیہ اور ویلز کے دشوار گزار پہاڑی راستے عبور کیے۔ مقابلے میں دنیا کے 122 ممالک کی افواج نے حصہ لیا۔جس میں امریکہ ،برطانیہ ،بھارت ،فرانس سمیت دنیاکے 122ممالک کی افواج کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…