جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عراق، داعش نے نینوی صوبے میں 332 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آئی این پی)عراق میں داعش تنظیم کے سفاکانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے، عراقی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی کے سربراہ عبدالرحیم الشمری نے انکشاف کیا ہے کہ داعش تنظیم نے نینوی صوبے میں 332 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق الشمری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش نے موصل شہر کے مختلف علاقوں سے اغوا کیے جانے والے 190 شہریوں کو حمام العلیل کے علاقے میں موت کی نیند سلا دیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیم نے العریج گاں میں 42 دیگر شہریوں کو داعش سے تعلق نہ قائم کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا۔الشمری نے عراق کی مسلح افواج کے سربراہ اور بین الاقوامی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو جلد آزاد کرایا جائے تاکہ شہریوں کے خلاف کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں پر روک لگائی جا سکے۔ادھر الشمری نے نینوی صوبے کے علاقے ناحیہ القیارہ میں ماحولیاتی آلودگی کے سبب انسانی المیے کے واقع ہونے سے خبردار کیا ہے۔ اس آلودگی کی وجہ مشراق کے علاقے میں ایک ماچس فیکٹری اور صوبے میں تیل کی کنوں میں لگنے والی آگ ہے۔الشمری کے مطابق انہوں نے ناحیہ القیارہ کے علاقے کا دورہ کیا جہاں ان کو شہریوں کے مسائل جاننے کا موقع ملا جو تیل کے کنوں میں لگی آگ کے دھوئیں سے براہ راست طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ اسی طرح مشراق میں ماچس کی فیکٹری سے نکلنے والی مہلک فضاں کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ طبی عملہ علاقے سے غائب ہے اور کوئی خاتون ڈاکٹر بھی موجود نہیں۔اگر عراقی حکومت علاقہ مکینوں کو بچانے ، فضا میں پھیلنے والے زہر کو روکنے اور مقامی آبادی کو طبی اور غذائی امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر حرکت میں نہ آئی تو ناحیہ القیارہ کے لوگ سنگین نوعیت کے انسانی المیے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…