ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے دورے پر موجود روسی وزیر تیل الیگزانڈر نوواک نے خام تیل کی قیمت میں استحکام بارے سعودی عرب کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں روس کے وزیر تیل نے میزبان وزیر تیل خالد الفلیح سے ملاقات کے دوران پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت کے تعین اور استحکام کیلئے سعودی عرب کیساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر نوواک نے کہا کہ اگلے مہینوں میں عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی کھپت میں توازن پیدا کرنا بھی اہم ہے۔
دوسری جانب ایشیائی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔نیو یارک کنٹریکٹ کے تحت سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی کے نومبر کے لئے ترسیل 22 سینٹ کی کمی کے ساتھ 50.63 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کی دسمبر کے لئے سپلائی 19سینٹ کی کمی کے ساتھ 51.59 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔
وہاں ایشیاء کی مرکزی سٹاکس مارکیٹس ٹوکیو،ہانگ کانگ اور چین میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان دکھائی دیا ۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی225 انڈکس میں کھلنے کے چند ہی منٹ بعد 0.13 فیصد یا 22.42 پوانٹس اضافہ ہوا اور انڈکس بریک پر 17,207 کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈکس 0.09 فیصد یا 1.22 پوانٹس اضافے کیساتھ 1366.51 پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس بھی 0.31 فیصد یا 72.52 پوانٹس اپ رہا ،چین کا بنچ مارک شنگھائی انڈکس 1.29 فیصد اپ کے ساتھ تین ہزار سے زائد کی سطح اور شنزن انڈکس 0.83 فیصد اپ کے ساتھ 2,069.56 پر گیا۔دوسری طرف وال سٹریٹ کا مرکزی ڈو جونز انڈکس اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی 100 انڈکس 0.1 فیصد تک ڈاؤن رہے۔
روس نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































