جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

5ہزار روپے مالیت کا موبائل فون صرف 110 روپے میں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

فیصل آباد اکتوبر (مانیٹرنگ ڈیسک +نیوزایجنسیاں)پنجاب حکومت نے فیصل۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل۱ٓباد،جھنگ،چنیوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع کی5لاکھ کاشتکاروں کو 5ہزار روپے مالیت کا موبائل فون صرف 110 روپے میں فراہم کرنے کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے کی رقم مختص کردی ہے جبکہ اس ضمن میںکاشتکاروں کی رجسٹریشن بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کا مقصد انہیں شفاف انداز میں بذریعہ موبائل ۱ٓن لائن ایزی پیسہ سروس کے ذریعے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفید زرعی مشوروں سے نوازنا بھی ہے تاکہ وہ ملک میں سر سبز زرعی انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکیں نیز خوشحال کسان ٬خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع سمیت صوبہ بھر میں قائم 143 تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کے مالک پانچ لاکھ کاشتکاروں،مزارعین ٬مالک کسانوں کو 80 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کاشتکاروں کو حسب ضابطہ رجسٹرڈ کیاجارہا ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن،خوشحال کسان۔خوشحال پاکستان کے تحت کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم آف ریونیو کی مدد سے صوبہ بھر میں قائم 143 تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کاشتکاروں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے جہاں کاشتکار شام 4 بجے سے رات 8 تک اصل شناختی کارڈ ٬موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر قرضہ حاصل کر سکتے ہیںنیز کاشتکاروں کی مفت رجسٹریشن کے بعد ٹوکن جاری کیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ کاشتکاروں کی معاشی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب اورسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے 80 ارب روپے کی خطیر رقم سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زرعی قرضہ دیا جائے گاجبکہ کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق تین اقساط میں قرضہ کی فراہمی سمیت فصلوں کے بیمہ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں قائم مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں بالخصوص زرعی ترقیاتی بینک نیشنل بینک آف پاکستان ٬ تعمیر بینک ٬ نیشنل رورل سپورٹس آف ریونیو پر رجسٹرڈ ہونے والے کاشتکاروں کا ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں زرعی قرضہ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو رجسٹرڈ کاشتکاروں سے بذریعہ ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جسے کاشتکار اپنے قریبی موبائل کیش شاپ پر دکھا کر قرضے کی رقم حاصل کر سکے گا۔انہوںنے بتایاکہ قرضوںکے تمام طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کی گئی خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے مختص زرعی قرضوں کے ایک ایک روپیہ کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ حکومت پنجاب کی طر ف سے 2.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے کاشتکاروں کو برطانیہ کی معروف کمپنی سوشل ایکوکے ذریعے 5 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سمارٹ فون صرف 110 روپے میں دیا جارہا ہے۔مزیدبرآں برطانوی کمپنی پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی اور ریونیو میں اضافہ کیلئے بھی خدمات فراہم کرے گی اور سمارٹ فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ زرعی اجناس کی مارکیٹنگ اور فصلوں کی کاشت ودیکھ بھال کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔کاشتکارنمائندوں نے حکومت کی اس سکیم کابھرپورخیرمقدم کیاہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…