اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بڑی جنگ میں شراکت داری،روس اورترکی نے ہاتھ ملالیا،ادوان کو مبارکباد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016 |

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نیاپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن کے ساتھ شام اور عراق کی تازہ ترین صورت حال اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت کی۔ ترکی کی ایک خبر رساں ایجنسی نے انقرہ میں ایوان صدارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں سربراہوں نے ترکی اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران شام کے شہر حلب میں جھڑپوں کے روکے جانے اور شہر کے اندر ضرورت مندوں کو انسانی امداد پہنچانے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پوتن نے شام میں داعش تنظیم کے خلاف ترکی کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ایردوآن کو مبارک باد دی۔ترکی اور روس کے سربراہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں قائم تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم دہرایا جن میں توانائی ، معیشت اور تجارتی تبادلہ خاص طور پر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…