اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں ابراہیم حیدری کے علاقے سے کتے کا گوشت فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان ابراہیم حیدری کے علاقے میں کتے کے گوشت کو بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کرتے تھے اور دونوں ملزمان کتے کو سمندر کے کنارے کاٹتے تھے۔