اسلام آباد میں دیگر شہروں کے افراد کی تدفین پر پابندی عائد

2  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کا سکونتی ثبوت نہ رکھنے والے افراد کی میت کو سی ڈی اے قبرستانوں میں دفنانے میں پابندی عائد کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں قائم سرکاری قبرستانوں ایچ ایٹ اور ایچ الیون میں اسلام آباد کا شناختی کارڈ نہ ہونے والے افراد کی میت کو دفنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایکسپریس سروے کے مطابق ایچ ایٹ کا سرکاری قبرستان 500 کنال تک پھیلا ہوا ہے۔اس میں قبروں کے لیے 190پلاٹ بنائے گئے تھے جبکہ ایک پلاٹ میں 128سے150قبروں کی جگہ بنائی گئی ہے، قبرستان میں اس وقت تقریبا 40 ہزار سے زائد قبریں ہیں، جگہ کم ہونے کے باعث یہاں اب تدفین بند کر دی گئی ہے۔

ایچ الیون قبرستان کا کل رقبہ 4000کنال ہے یہاں 35 پلاٹ بنائے گئے ہیں جبکہ ایک پلاٹ میں 300 قبروں کی جگہ ہے۔ دیکھ بھال نہ ہونے سے قبرستانوں میں جنگلی جانور داخل ہونے سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں میت دفنانے کے لئے اسلام آباد کے شناختی کارڈ کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے۔ پابندی عائد کرنا نا انصافی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے یہاں مرنا بھی مشکل کر دیا ہے۔ ایچ الیون قبرستان کا آدھے سے زیادہ حصہ خالی ہے اس قانون کا فوری خاتمہ کیا جائے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…