پاک چین اقتصادی راہداری سے اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، شہباز شریف

2  مارچ‬‮  2015

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور ملک میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتا اور پاکستان کی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے معاشی، اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…