اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔جن میں 22 لاکھ 66 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کیلیے 826 جبکہ پنجاب بھر میں 3 ہزار 4 سو 95 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور سے 4 لاکھ 51 ہزار طلبہ امتحانات میں شریک ہیں۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے 17 سو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ لاہور میں موبائل انسپکشن ٹیموں کی تعداد 2 سو 51 ہے۔اس موقع پر تمام امتحانی مراکز اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 18 مارچ سے ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں