منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنگی جنون ،بھارت کاروس سے رابطہ ،انڈیاکتنے ارب ڈالرزسے کون سااسحلہ خریدے گا،تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی ، ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون ، بھارت نے روس سے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو دنیا کا سب سے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم ہے۔ اس سسٹم کو ایس 400 یا ’ ٹرمپف‘ (فتح) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے درمیان ہوگا جس میں روس ایس 400 ٹرمپف میزائل سسٹم فراہم کرے گا جو درمیانے اور طویل درجے پر کام کرسکتے ہیں ۔ روس نے حال ہی میں اسے شام میں بھی آزمایا ہے۔روس نے اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر دونوں ممالک کے سربراہان دستخط کریں گے جس کے لیے دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھارتی شہر گووا میں بروز ہفتہ متوقع ہے جہاں وہ برکس سمٹ میں ملاقات کریں گے۔ روس کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ بھارت کو دیگر جنگی سامان بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ روسی صدر کے ترجمان کے مطابق یہ اب تک کا سب سے جدید میزائل ڈیفینس سسٹم ہے، ایس 400 سسٹم بہ یک وقت 300 ٹارگٹس کو نشانہ بناسکتا ہے اور ایک وقت میں کئی کلومیٹر سے اڑنے والے مخالف میزائلوں کو گراسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت روسی اسلحے کا بڑا خریدار رہا ہے اور مودی حکومت نے روسی ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لیے 100 ارب ڈالر کی خطیر رقم رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…