لاہور ( نیوزڈیسک ) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل اریبہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ طوبیٰ کو دو ساتھیوں سمیت 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ماڈل اریبہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ طوبی اور اس کے دو ساتھیوں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ بشریٰ راو¿ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت سے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بشری راو¿ نے ملزمہ طوبیٰ سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کروانا چاہتی ہے جس پر ملزمہ کا کہنا تھا کہ اسے میڈیکل چیک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ طوبیٰ کے دوستوں فاروق اور ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ان کاقتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پولیس بلاوجہ انہیں قتل میں ملوث کر رہی ہے ، وزیر اعلیٰ میرٹ پر تحقیقات کا حکم دیں –