پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا مشروط استعفیٰ کا اعلان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016 |

کوہستان( آئی این پی ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کئے تو کرسی چھوڑ دونگا،ملک کو ابھارنے کیلئے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے، یہاں غریب اور امیر کیلئے الگ قانون ہیں ،چھوٹے چوروں اورغریبوں کو پکڑا جاتاہے جبکہ بڑے چور دندناتے پھرتے ہیں۔تیس اکتوبر کو بڑے چوروں سے حساب لینے اسلام آباد جائیں گے۔وہ ہفتہ کو لوئیر کوہستان کے علاقہ پٹن میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکمران قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں تو بیرونی دنیا سے سرمایہ کار آئیں گے۔کوہستان میں کیڈٹ کالج کے قیام سمیت دو بی ایچ یوز کو آرایچ سی بنانے سمیت ہائی سکول پٹن کو ہائیر سکنڈری کا درجہ دینے ، سیاحتی مقامات اور زرعی فصلوں کی بہتری کیلئے خطیر رقم دینے کااعلان ، 80 کروڑ روپے کوہستان کی ترقی کیلئے لوکل گورنمنٹ کو دیدئے۔۔ اْن کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی،ایم پی اے نسیم خان ،صوبائی مشیران عبدالحق اور زگل خان اور ملک اورنگزیب ، حاجی مصرخان تھے جبکہ کوہستان کے نامی گرامی ملکانان اور علماء4 سمیت سول سوسائیٹی وکلاء4 ، لوکل میڈیا اور داسو ڈیم کمیٹی کے علاوہ پٹن کی عوام نے اجتماع میں بھرپورشرکت کی۔ قومی اصلاحی کمیٹی کی جانب سے انتظامات کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ نے لوئر کوہستان کے قیام کے بعد عدالتی فیصلہ آنے پر بلدیاتی انتخابات کرانے اور پولیس ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کو مثالی بنانے کا دعویٰ کردیا۔۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سے تبدیلی کا وعدہ لیکر اقدار میں آئے ہیں ، عمران خان کے پروگرام اور وڑن کی تعمیل نہ کرسکا تو وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دونگا، ایماندار پارٹی اور قائد کیلئے وزارت چھوڑ کر آیا تھا، جس کا صلہ مل گیا۔انہوں نے صوبائی انتظامیہ کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے عوامی مسائل پر توجہ دینے کا انتباہ کیا اور جلسہ عام میں عوام سے مطالبہ کیا کہ آپ اداروں کے کرپشن منظر عام پر لانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ہماری حکومت میں سزا و جزا کا قانون ہے جو اچھا کریگا اْسے کندھے پر بٹھائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے دو بنیادی مراکز صحت کو رورل ہیلتھ سنٹر بنانے ،بی ایچ یوز میں ایمبولنسز دینے ، ہسپتالوں کو جنریٹرز فراہم کرنے ، پٹن میں وومن اینڈچلڈرن ہسپتال کے قیام اور کیڈٹ کالج کی تعمیر کا علان کیا۔صحافیوں کے مطالبے پرکوہستان پریس کلب داسو کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…