جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موٹروے اورائرپورٹس کے بعد اب وفاقی حکومت کن اہم سرکاری اداروں کوگروی رکھے گی ،معروف صحافی رئوف کلاسراکاتہلکہ خیزانکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رئوف کلاسرانے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراہم انکشاف کیاہے کہ وفاقی حکومت نے موٹروے اورائرپورٹس کےبعد سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی ) اورریڈیوپاکستان کی عمارتوں کوبھی گروی رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رئوف کلاسرانے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراہم انکشاف کیاہے کہ وفاقی حکومت نے موٹروے اورائرپورٹس کےبعد سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی ) اورریڈیوپاکستان کی عمارتوں کوبھی گروی رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔رئوف کلاسراکے مطابق جب ریڈیوپاکستان کی ملک بھرمیں 61عمارتوں کی قیمت کاتخمینہ لگایاگیاتوان کی کل قیمت 720ملین ڈالرلگی جوکہ مارکیٹ سے کئی گناکم ہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ کام وفاقی وزیر اسحا ق ڈارکررہے ہیں جوکہ پہلے موٹروے اورائرپورٹس کوگروی رکھنے کافیصلہ کرچکے ہیں ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے ایک اہم اجلاس میں اسلام آباد لاہور موٹروے کا ایک حصہ گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کی منظوری دے دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ 5 اکتوبر کو امریکہ و دیگر ممالک میں روڈ شو منعقد کر کے یہ بانڈز جاری کرینگے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکوک بانڈز پر قابل عمل ٹرانزیکشن دینے کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹی سے استشنیٰ بھی منظور کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد لاہور موٹروے کا ایک حصہ گروی رکھ کر 75 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرے گی جبکہ اقتصادی ماہرین نے اس حکومتی فیصلے کوخطرناک قراردیاہے کہ موجودہ اقتصادی حالات میں وفاقی حکومت کوایسے فیصلے کرنے سے گریزکرناچاہیے کیونکہ دنیامیں کئی معیشتیں زوال کاشکارہیں اوراس طرح کے منصوبے دفاعی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اوراقتصادی ترقی میں بھی ایسے منصوبوں کااہم کردارہوتاہے ۔واضح رہے کہ موٹروے دفاعی لحاظ پاکستان کےلئے نہایت اہم ہے ،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواج پاکستان نے موٹرو ے پرجنگی مشقیں بھی کیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…