پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پاک فوج کاخوف ۔۔انڈین فوجی بنکروں میں بھی خود کوغیرمحفووظ سمجھنے لگے ،اب وہ کس طرح اپنی نیندپوری کرتے ہیں:برطانوی اخبارکی دھمکاکے دارخبر

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

سرینگر (خصوصی رپورٹ )پاکستان کوروزایک نئی دھمکی دینے والے بھارت کی فوج کے بارے میں برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے جبکہ انڈین فوج جوکہ بنکرزبنانے میں مصروف ہے تاہم ان کوخوف ہے کہ حملے کی صورت میں وہ بنکروں میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں تواس صورتحال میں بھارتی فوج کی اعلی قیادت پریشانی کاشکارہے جبکہ کئی بھارتی فوجی رات کی بجائے دن میں سوتے ہیں ۔ اخبار کے مطابق ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے . یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے تاہم اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں ۔ایل او سی کیساتھ واقع گائوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں ۔بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد اس آپریشن کی فوٹیج جاری کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو فوٹیج حکومت کے حوالے کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے تا کہ بھارتی حکومت اپنا موقف بہتر انداز سے بیان کر سکے ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارتی سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں ۔بھارتی سیاستدان اروند کیجروال ،سنجے نروپم اور پی چدم نے بھارتی فوج سے فوٹیجز دکھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے آف دی ریکارڈ بیان دیتے ہوئے بتا یا کہ فوج چاہتی ہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی فوٹیجز جاری کرے گی تاکہ ان لوگوں کو جواب مل سکے جو کہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیںکی گئیں ۔انہوں نے بتا یا کہ فوٹیجز جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کے رد عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ان کاکہنا تھا کہ فوٹیجز جاری کرنے سے پاک بھارت تناو بڑھنے کے ممکنہ خدشے کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔جبکہ گزشتہ روزمقبوضہ کشمیراسمبلی عبدالرشید نے بھارتی فوج کی جعلی ویڈیوزبنانے کی کوششوں کوبے نقاب کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…