اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر چھانٹی کی تیاری،پی آئی اے نے ادارے کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے گیارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی فضائی کمپنی میں بڑے پیمانے پر ڈاون سائزنگ کے معاملے پر غور شروع ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق ادارے کے گیارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا امکان ہے جن مین ستاون سال عمر کے حامل ملازمین کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھنے والے ڈائریکٹرز کو بھی فارغ کرنے کا معاملہ زیر بحث ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے حامل چار سو سے زائد ملازمین کو بھی فارغ کرنے کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں حیران کن بات یہ ہے کہ پی آئی اے میں تاحال چھ سے سات ہزار ملازمین کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت اٹھارہ ہزار ملازمین ادارے میں کام کررہے ہیں۔چئیرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مستقبل کے بارے میں پالیسی بنا رہے ہیں ادارہ مسلسل خسارے میں کا شکار ہیں جس کے باعث ڈاؤن سائزنگ کا معاملہ بھی زیرغور ہیں۔