سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع اسلام آباد میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکارونے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ضلع کے گاؤں چھئی میں چھاپوں کے وقت گھروں کے داخلی دروازوں پر سخت پتھراؤ کیا اور لوہے کے راڑ برسائے جس کے باعث ایک گھر میں موجود66سالہ سارہ بیگم نامی خاتون کی حرکت قلب بند ہوگئی۔ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کی۔اس تازہ شہادت سے مقبوضہ علاقے میں جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 107ہو گئی۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر کے صدر ہسپتال میں بھارتی فورسز کانشانہ بننے والے کشمیریوں اورانکے تیمارداروں اوردیگر مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے والے رضاکارتنظیموں کے کیمپوں پر یلغار کرتے ہوئے 12ایمبولنس گاڑیوں ضبط اور 13ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں نظربند کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ رضاکار تنظیمیں ہسپتال میں داخل بھارتی ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کوکھانا ،ادویات اور ایمبولنس سروس فراہم کر رہی ہیں۔ رضاکار تنظیموں نے پولیس کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کے طور پر صدر اسپتال میں اپنے سٹال ایک دن کیلئے بند رکھے جس کی وجہ سے مریضوں اور انکے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رضاکار تنظیموں کی رابطہ کمیٹی کے رکن بشیر احمد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پولیس نے رضاکارتنظیموں ایس آر او ، جماعت اسلامی البانی چیری ٹیبل ٹرسٹ ،مومن ویلفیئر ٹرسٹ، اتھ روٹ ، بیت مال،جمعیت اہلحدیث اور جموں وکشمیر یتیم فاؤنڈیشن کی ایمبولنس گاڑیاں ضبط کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رضاکار تنظیموں نے ایمبولنس سروس زخمی افراد اور دیگر مریضوں کو لانے اور لیجانے کیلئے شروع کی تھی ۔ادھر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے ایک بیان میں رضاکار تنظیموں کے خلاف پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر انسانی عمل قرار دیاہے۔ بیان میں کہاگیا کہ سرینگر میں پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے مختلف این جی اوز کی ایمبولینس گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ اْن کے عملہ کو بھی حراست میں لے لیا ، جن کے رضاکار وں نے حالیہ انتفادہ کے دوران انسانی جذبے کے تحت عوام کی بے مثال خدمت کی ہے اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اْن کی دادرسی کی۔ جماعت اسلامی نے پولیس کی اس کارروائی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور گاڑیوں کی واپسی پر زور دیا ہے۔
بھارتی فوج نے پاک فوج سے پڑنے والا مار کامقبوضہ کشمیر میں غصہ نکالناشروع کردیا،حد سے آگے بڑھ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































