ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روز بعد ہی سونے کی فی تولہ قیمت48ہزار روپے سے گھٹ کر47ہزار روپے کی سطح پر واپس آگئی ۔جمعہ کو 13ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1219ڈالرسے کم ہو کر1206ڈالر ہو گئی جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹو ں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی ،لاہور ،ملتان ،اسلام آباداور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت48ہزار روپے سے کم ہو کر47ہزار700روپے پر آگئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40ہزار885روپے ہو گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 680روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…