ممبئی(این این آئی) نامور گیت نگار، مصنف اور ڈائریکٹر گلزار نے حال ہی میں انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم مرزیا کا اسکرپٹ تحریر کرکے بولی وڈ میں واپسی اختیار کی ہے اور ساتھ ہی انھوں نے انڈسٹری سے تقریباً 17 برس کی دوری کی وجہ بھی بیان کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم مرزیا کے میوزک لانچ کی تقریب کے دوران گلزار نے بتایاکہ راکیش اور ان کی ٹیم سے ملنے سے قبل کسی نے بھی کہیں بھی مجھے کام نہیں دیا ٗاب میں یہ ٹیم چھوڑنا نہیں چاہتا اور میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ مجھے گود لے لیں۔گلزار جیسے مصنف کا یہ انکشاف واقعی بہت سے لوگوں کیلئے شاک کا باعث ہے ٗ جو آسکر اور گریمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں ٗانھیں بہت سے فلم فیئر ایوارڈز بھی ملے ٗ وہ بھارتی سینما کا سب سے بڑا ایوارڈ دادا بھائی پھالکے ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔فلم مرزیا کا اسکرپٹ اور اس کے سارے گانے گلزار نے تحریر کیے ۔دوسری جانب انیل کپور نے گلزار کے اس دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہی کہانی سنا ڈالی ان کا کہنا تھا کہ گلزار میں بھی آپ کے ساتھ ہی 35 برس سے جدوجہد کر رہا ہوں۔ گذشتہ 34 برس سے میں کہہ رہا تھا کہ گلزار صاحب مجھے اپنی فلم میں لے لیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ مجھے اس کا جواب چاہیے لیکن شکریہ کہ آپ نے میرے بیٹے کے ساتھ فلم بنائی۔جس پر گلزار کا کہنا تھاکہ میں ہرش وردھن سے کہہ رہا تھا کہ آپ کے والد مجھے یہ کہیں گے کہ میں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا اور ان کے بیٹے کے ساتھ کام کر رہا ہوں ٗمیری خواہش ہے کہ آپ (انیل کپور) مجھے ایک مرتبہ ملازمت دیں ۔واضح رہے کہ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایات میں بننے والی فلم مرزیا کی کہانی مرزا صاحباں کی لو اسٹوری پر مبنی ہے ٗجو رواں برس 7 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































