پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

طاہرالقادری کا عوام کو عید پر پیغام، بڑا کام کرنے کے انتظامات مکمل

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر اسلامیان پاکستان کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ عید کے ان مبارک لمحات میں اللہ رب العزت سے دلی دعا ہے کہ وہ پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے ، امت مسلمہ کواتحاد و یکجہتی کی لڑی میں پرؤے اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے ۔انہوں نے کہاکہ قربانی کا فریضہ ایثار اور اخلاق سے عبارت ہے ۔اللہ کے نزدیک کسی کی ظاہری حیثیت نہیں بلکہ اخلاص نیت اور تقوی اہم ہے ۔آج کے مبارک دن اہل ثروت ہمسائیوں اورمستحقین کی خوشیوں اور ضروریات کا خیال رکھیں ۔اللہ کے پاس کسی کے مہنگے یا سستے قربانی کے جانور کا گوشت نہیں، اسکاحسن عمل پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صاحب حیثیت پر قربانی فرض ہے جبکہ صفائی نصف ایمان ہے ،اس دن صفائی کا بطور خاص خیال رکھا جائے ۔انہوں نے اسلامیان پاکستان بالخصوص منہاج القرآن کے ملک بھر میں قائم اجتماعی قربانی کے مراکز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قربانی کا گوشت بلا تاخیر مستحقین میں تقسیم کیا جائے اور صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ عیدین اسلامی ثقافت کے باوقار ایام ہیں جو پوری ملت اسلامیہ کو اتحاد و یکجہتی اور ایثارکی لڑی میں پرو دیتے ہیں،اللہ کی خوشنودی کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت خدمت خلق میں بسر کیا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نماز عید7:30بجے جامع مسجدمنہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں ادا کرینگے اور نماز عید کے بعد عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کی سب سے بڑی اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا ہے ۔قربانی کے سینکڑوں چھوٹے بڑے جانور قربان کئے جائیں گے ۔قربانی کے حوالے سے سنت ابراہیمی کا یہ فریضہ3یوم تک پاڑویں تھے‘‘ فیروزپور روڈ لاہورگجومتہ سٹاپ سے 2 کلو میٹر آگے اجتماعی قربان گاہ میں ادا کیا جائیگا ۔تحریک منہاج القرآن کے رہنماء ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر حسین محی الدین ،عوامی تحریک کے رہنما قربان گاہ کا دورہ کریں گے اور مستحقین میں گوشت تقسیم کریں گے ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…