جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جو کرنا ہے کرلو مگر یہ نہیں ہوسکتا۔۔! پاکستان نے افغانستان کو دوٹوک جواب دیدیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے اعلیٰ حکومتی عہدے دار نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ میں بھارت کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ اگر پاکستان نے واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان کو بھارت سے تجارت کی اجازت نہ دی تو وہ پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کو روک دیگا۔اشرف غنی کا یہ بیان برطانوی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان اووین جینکنز کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں افغان صدارتی دفتر نے نرم موقف اختیار کرتے ہوئے وضاحت جاری کی تھی کہ صدر کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ افغانستان کے راستے پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک سے تجارت پر کچھ پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔پاکستانی عہدے دار نے بتایا کہ افغان صدر کا یہ بیان دراصل بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے تھا کیونکہ افغان ٹرکس تو پہلے ہی اپنی مصنوعات لے کر انڈیا جاتے ہیں تاہم موجودہ معاہدے کے تحت افغان ٹرکس انڈیا سے کوئی شے واپس پاکستان نہیں لاسکتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انڈیا کو اس قسم کی کوئی رعایت دیا جانے ناممکن ہے۔پاکستانی عہدے دار نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…