کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ماہی گیرپاکستانی کالا پاپلیٹ کے شوقین نکلے مگر یہ شوق مہنگا پڑگیا۔ مچھلی کے شکار کی کوشش میں پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کالا پاپلیٹ کا شکار مہنگا پڑا۔پاکستانی حدود میں گھسنے پرچھ بھارتی ماہی گیرگرفتارکرلیاگیا۔مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی ماہی گیرپاکستانی حدودمیں داخل ہوئے توچھ بھارتی ماہی گیرسوما، بابو، سنجےاوردیگرکوپاکستانی اداروں نے پکڑکرعدالت میں پیش کردیا۔اس موقع پرپولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سوما اس سے قبل بھی اسی الزام میں چھ ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے۔جان بوجھ کرپاکستانی حدود میں داخل ہونے والے سوما نےعدالت میں ہوشیاری دکھانےکی کوشش کی اور بتایاکہ کالا پاپلیٹ مچھلی پکڑنے کےلیے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔ناؤ کا مالک کالا پاپلیٹ لانے کے بارے میں عدالت کوبتایاکہ بھارت میں کالا پاپلیٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بھارتی ماہی گیروں کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔